ماہ تاباں
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - چمکنے والا چاند، روشن چاند، پورا چاند، ماہ تمام؛ مراد، محبوب۔ شب زاد گردشوں نے کیا کیا نہ جال پھینکے لیکن وہ ماہِ تاباں آیا نہیں گہن میں ( ١٩٨٧ء، میرے آقا، ٥٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' اور صفت 'تاباں' کے مابین کسرہ صفت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء، کو "دیوانِ غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر